بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو پر مبنی پاکستانی فلم کا پہلا گانا جاری

فلم کی کہانی فرحین چوہدری نے لکھی ہے جب کہ اسے ڈاکٹر عرفان اشرف نے پروڈیوس کیا ہے۔


ویب ڈیسک September 08, 2022
گانا ’نکلو پاکستان کی خاطر‘ یوم دفاع کے موقع پر ریلیز کیا گیا، فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی دہشت گرد کارروائیوں پر بنائی گئی فلم 'ڈھائی چال' کا پہلا گانا ریلیز کردیا گیا۔

گانا 'نکلو پاکستان کی خاطر' یوم دفاع کے موقع پر ریلیز کیا گیا ہے جس میں فلم کے مرکزی کرداروں کو دکھایا گیا ہے۔

رواں برس مارچ میں فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے 2022 ہی ریلیز کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا تاہم ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔




ذرائع کے مطابق فلم کو جون 2022 میں ممکنہ طور پر ریلیز کیا جانا تھا لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر اس کی نمائش مؤخر کردی گئی۔

فلم کی کہانی فرحین چوہدری نے لکھی ہے جب کہ اسے ڈاکٹر عرفان اشرف نے پروڈیوس کیا ہے۔

'ڈھائی چال' کی کاسٹ میں ہمایوں اشرف، عائشہ عمر، شمعون عباسی، عدنان شاہ ٹیپو، سلیم معراج، اریج چوہدری اور رشید ناز شامل ہیں۔

ٹریلر میں اہم کرداروں کو دکھایا گیا ہے جو کہ پڑوسی ملک بھارت کی پاکستان میں مداخلت سے متعلق باتیں کرتے دکھائی دیے۔

فلم میں عائشہ عمر کو ایک صحافی کے طور پر دکھایا گیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں