رواں مالی سال معاشی شرح نمو 5 سے کم ہو کر 33 فیصد رہنے کا امکان
سیلاب سے ملکی معیشت کو12 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے جس کے باعث مالی سال 23-2022 میں معاشی شرح نمو میں تنزلی متوقع ہے
ملک میں آنے والے سیلاب سے ملکی معیشت کو12 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے جس کے باعث رواں مالی سال 23-2022 میں معاشی شرح نمو 5 فیصد سے کم ہو کر 3.3 فیصد رہنے کا امکان لگایا گیا ہے.
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے سیلاب سے ملکی معیشت کو پہنچنے والے نقصانات بارے رپورٹ تیار کرکے وزیراعظم کو بھجوادی ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلاب کے باعث پاکستان کی معیشت کو 12 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے.
رپورٹ میں معاشی شرح نمو میں کمی کے باعث روزگار فراہمی کی شرح میں 1.2 فیصد کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب سے تقریباََ 180 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں ہوسکیں گے، منصوبوں کے متاثر ہونے سے روزگار کے 6 لاکھ مواقع فراہم نہیں کئے جاسکیں گے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ ایشیائی ترقیاتی بینک، عالمی بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کو بھی بھیجی جائے گی اور ایشیائی ترقیاتی بینک، عالمی بینک اور دیگر مالیاتی اداروں سے مالیاتی امداد کی اپیل کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔