آئی ایم ایف سے معاہدے عمران خان نے توڑے اور قیمت پورا ملک ادا کررہا ہے مریم نواز

وزیراعظم شہباز شریف وہ آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں جو چیئرمین پی ٹی آئی نے لگائی ہے، نائب صدر مسلم لیگ(ن)

—فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے عمران خان نے توڑے اور قیمت پورا ملک ادا کررہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف وہ آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں جو چیئرمین پی ٹی آئی نے لگائی ہے۔

چشتیاں بہاولنگر میں عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ نہ عمران خان سیاستدان ہے نہ اس کی جماعت کوئی سیاسی پارٹی ہے، پاکستان تحریک انصاف بدمعاشوں اور اوباشوں کا ٹولا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نہ کسی کو غدار کہتی ہوں نہ کسی کو سازشی قرار دیتی ہوں مگر میں کہنے پر مجبور ہوں کہ عمران خان نے کروڑوں روپے ملک دشمن سے لیے۔

مریم نواز نے کہا کہ میں تم پر ذاتی حملے نہیں کروں گی سیاسی میدان میں گھر تک چھوڑ کر آوں گی، سیاسی میدان میں مریم تمہیں نہیں بخشے گی، عمران خان فتنہ بھی نہیں، انتشار بھی نہیں پاکستان کی سب سے بڑی تباہی ہے، یہ بازاری لوگوں کی طرح جملے کستا ہےشرم نہیں آتی۔


ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے چشتیاں میں 4 سال کسی منصوبے کی اینٹ تک نہیں لگائی تو کیا بناتا، آج کل فلمیں دکھا کر ہلکان ہوتا رہتا ہے، پرانی ویڈیو چلاتا رہتا ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا ، یہ لوگ ان شہدا کے لیے بد دعائیں کر رہے تھے، فلمیں دکھانی ہیں تو وہ دکھاؤ جس میں تمہاری بیوی کہہ رہی ہے ہیرے دو فائل پر دستخط کراؤ۔

ان کا کہنا تھا کہ جو پیسہ سیلاب زدگان کو دینا تھا وہ پیسہ عمران خان نے ہیلی کاپٹر میں ضائع کر دیا.

 
Load Next Story