نسیم شاہ نے شاہین آفریدی کا کون سا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

یہ کارنامہ 19 سال 204 دن کی عمر میں انجام دیا


ویب ڈیسک September 09, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) یہ کارنامہ 19 سال 204 دن کی عمر میں انجام دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان پیسر نسیم شاہ نے ٹی20 کرکٹ میں شاہین شاہ آفریدی کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

افغانستان کے خلاف ایشیاکپ کے سنسنی خیز میچ میں نوجوان پیسر نسیم شاہ نے محمد نبی کی وکٹ لیکر ٹی20 میں 50 وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر فاسٹ بالر بن گئے، انہوں نے یہ کارنامہ 19 سال 204 دن کی عمر میں انجام دیا۔

قومی ٹیم کے لیڈنگ بالر شاہین آفریدی نے 20 سال کی عمر میں 50 وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

مزید پڑھیں: افغان بولر اورآصف علی کے الجھنے کے معاملے پر آئی سی سی کا فیصلہ سامنے آگیا

نواجون پیسر نے افغانستان کے خلاف میچ کے آخری اوور میں لگاتار دو چھک لگا کر پاکستان کو جیت دلوائی تھی اور فائنل میں پہنچادیا تھا۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ نے ایشیاکپ میں شاہین کی غیر موجودگی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں اب تک چار میچوں میں 16.33 کی اوسط سے 6 وکٹیں لے چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں