ملکہ برطانیہ کی وفات پر شوبز ستاروں کا اظہارِ افسوس

شلپا شیٹی اور جمائمہ گولڈ اسمتھ سمیت کئی شوبز ستاروں نے ملکہ برطانیہ کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کیں


ویب ڈیسک September 09, 2022
ملکہ برطانیہ دوم 96سال کی عمر میں انتقال کر گئیں(فائل فوٹو)

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم مختصر علالت کے بعد 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں ہیں جس پر شوبز شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی سب سے طویل عرصے تک بادشاہت کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 70 سال تک حکومت کرنے کے بعد 96 سال کی عمر میں گزشتہ شب بالمورل میں انتقال کر گئیں تھیں۔


جہاں برطانیہ میں ملکہ کی موت کا سوگ منایا جا رہا ہے وہیں شوبز شخصیات بھی ملکہ کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کی موت کی خبر پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ساتھ سابق شوہر عمران خان بھی موجود ہیں۔







 



 



 



View this post on Instagram


 


 

A post shared by Jemima Goldsmith (@khanjemima)


جمائمہ نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ' ہماری پیاری ملکہ کی موت پر شاہی خاندان کے ساتھ گہری تعزیت، جس نے عوامی زندگی میں تمام اہم اور تیزی سے نایاب خصوصیات فرائض ، شائستگی، نظم و ضبط، وقار، عزم، مستقل مزاجی کو مجسم کیا'۔

qjus2k6o

بالی ووڈ کی اداکارہ شلپا شیٹی نے بھی ملکہ برطانیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ ملاقات کی ایک یادگار تصویراپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی۔

شلپا نے تصویر کے میں لکھا کہ ' آپ کی زندگی کیسی ناقابل یقین حد تک متاثر کن رہی ! ایسی شاندار صحبت میں ہونا اعزاز کی بات تھی'۔



کرینہ کپور خان، انوشکا شرما سشمیتا سین اور کمال حسن سمیت متعدد بالی ووڈ ستاروں نے ملکہ الزبتھ کے آخری سفر کیلئے دعا کی اور ان کی موت پر افسوس کیا۔

Khloe Kardashian pays tribute to Queen Elizabeth

برطانوی گلوکار ایلٹن جان، ماڈل و اداکارہ کلا کاردیشین نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر ملکہ کی موت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے انہیں خراج ِ تحسین پیش کیا۔

مشہور ویب سیریز اسٹرینجرتھنگز میں مرکزی کردار ادا کرنے والی امریکی اداکارہ ملی بوبی براؤن نے بھی سوشل میڈیا پر ملکہ الزبتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی موت پر دلی افسردگی کا اظہار کیا۔






View this post on Instagram


A post shared by Millie Bobby Brown (@milliebobbybrown)


یاد رہے کہ ملکہ کو پچھلے سال اکتوبر سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا جس کے باعث انہیں چلنے پھرنے اور کھڑے ہونے میں مشکل پیش آتی تھی۔

ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد شہزادہ چارلس، بادشاہ چارلس بن جائیں گے جبکہ ڈچز آف کارنوال کامیلا کو ملکہ کا درجہ مل جائے گا۔ ملکہ کی تدفین لندن برج آپریشن کے خصوصی منصوبے کے تحت سر انجام پائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں