کراچی سے ‏پی ٹی آئی ایم این اے شکور شاد کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ کی عبدالشکور شاد کو اسمبلی اجلاس میں شرکت ہونے کی ہدایت


ویب ڈیسک September 09, 2022
اسلام آباد ہائیکورٹ کی عبدالشکور شاد کو اسمبلی اجلاس میں شرکت ہونے کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 246 لیاری کراچی کی نشست خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی ایم این اے شکور شاد استعفیٰ منظوری کے خلاف درخواست پر سماعت
کی ۔

درخواست گزار نے بذریعہ وکیل استدعا کی کہ میں نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ نہیں دیا، پارٹی ہیڈ آفس کے کمپیوٹر آپریٹر کے لکھے استعفوں پر 123 ارکان سے دستخط لئے گئے، میں نے استعفی اسپیکر کو بھیجا نہ اپنا نام لکھا، نہ تاریخ ڈالی، پی ٹی آئی نے بتایا تھا کہ یہ استعفے پارٹی ڈسپلن کو برقرار رکھنے کے لیے ہیں، میں نے صرف عمران خان سے اظہار یک جہتی اور سیاسی مقاصد کیلئے دستخط کیے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو ذاتی حیثیت میں اسپیکر قومی اسمبلی نے بلایا تھا؟ ۔ وکیل نے جواب دیا کہ ایک نوٹس آیا ،مگر یہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: استعفا سیاسی مقاصد کیلیے تھا، پی ٹی آئی رہنما نے منظوری عدالت میں چیلنج کردی

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس کے باوجود اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفیٰ قبول کیا، یہ تو پی ٹی آئی کے سارے استعفے ہی مشکوک ہو گئے ہیں۔ عدالت نے اسپیکر اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے کمیشن کو بھی نوٹس جاری کرکے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے عبدالشکور شاد کو اسمبلی اجلاس اور کارروائی میں شامل ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |