کامران ٹیسوری کی ایم کیو ایم میں واپسی دوبارہ ڈپٹی کنوینئر مقرر

ایم کیو ایم میں مزید دو ڈپٹی کنوینئرز عبدالوسیم اور خواجہ اظہارالحسن کا بھی اضافہ

ایم کیو ایم میں مزید دو ڈپٹی کنوینئرز عبدالوسیم اور خواجہ اظہارالحسن کا بھی اضافہ

کامران ٹیسوری نے دوبارہ ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرلی اور انہیں ڈپٹی کنوینئر کے عہدے پر بحال کردیا گیا۔

کراچی میں کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایم کیو ایم کی دعوت پر واپس شامل ہونے والے متعدد ذمہ داران اور کارکنان کو خوش آمدید کہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ فنکشنل کے کامران ٹیسوری ایم کیوایم پاکستان میں شامل

سابقہ ڈپٹی کنوئیر کامران ٹیسوری اور سابقہ ٹاؤن انچارج شہزاد نے ساتھیوں کے ساتھ پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: کامران ٹیسوری کو سینیٹر بنانے کے معاملے پر متحدہ پاکستان دو دھڑوں میں تقسیم


اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے جن میں سابقہ ڈپٹی کنوینئر کامران ٹیسوری کو دوبارہ ڈپٹی کنوینئر کے عہدے پر بحال کرنے کے ساتھ مزید دو ڈپٹی کنوینئرز عبدالوسیم اور خواجہ اظہارالحسن کا اضافہ کیا گیا۔

مزید اہم فیصلوں میں رابطہ کمیٹی میں پانچ اراکین رؤف صدیقی، ڈاکٹر صغیر، وسیم آفتاب، سلیم تاجک اور صادق افتخار کے اضافے کی بھی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کامران ٹیسوری کو متحدہ رابطہ کمیٹی سے خارج کرنے اور 6 ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

رابطہ کمیٹی کے اراکین کی متفقہ تائید سے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ان فیصلوں کی توثیق کی۔

واضح رہے کہ 2018 میں کامران ٹیسوری کو سینیٹر بنانے کے معاملے پر ایم کیوایم میں پھوٹ پڑگئی تھی اور پارٹی دو دھڑوں پی آ ئی بی اور بہادرآباد گروپس میں تقسیم ہوگئی تھی۔

اس کے بعد رابطہ کمیٹی نے اپنے رکن کامران ٹیسوری کو رابطہ کمیٹی سے خارج کرتے ہوئے چھ ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Load Next Story