حکومت پر اسرائیلی وفد سے ملاقات کے الزام پر جنرل رامجد شعیب کو نوٹس

آزادیٔ اظہارِ رائے اجازت ہے مگر اس کی حدود و قیود ہیں، جسٹس جواد الحسن


ویب ڈیسک September 09, 2022
عدالت نے پیمرا اور پی ٹی اے کے علاوہ وزارت ٹیکنالوجی کو بھی نوٹس ارسال کردیے (فوٹو فائل)

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے وی لاگر جنرل (ر) امجد شعیب کو حکومتی وفد پر اسرائیلی وفد سے ملاقات کا الزام لگانے پر نوٹس جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ قطر کے دوران حکومتی وفد کی اسرائیلی وفد سے مبینہ ملاقات کے الزام کے خلاف پٹیشن کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے پیمرا اور پی ٹی اے کے علاوہ وزارت ٹیکنالوجی کو بھی نوٹس ارسال کردیے۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ سوشل میڈیا سے متعلق قوانین ہیں یا نہیں؟۔ اگر نہیں تو عدالت اس پر فیصلہ دے گی۔ جسٹس جواد الحسن نے ریمارکس دیے کہ آزادیٔ اظہارِ رائے اجازت ہے مگر اس کی حدود و قیود ہیں۔ عدالت میں پٹیشن پیپلز لائرز فورم کے رہنما منصور ریاض ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وی لاگر نے حکومتی وفد پر اسرائیلی وفد سے ملاقات کا جھوٹا الزام عائد کیا۔

پٹشنر کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وی لاگر کے پاس اگر کوئی ثبوت ہیں تو پیش کرے وگرنہ اس کے خلاف قانونی ایکشن لیا جائے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں