شوہر کی تین سال بعد سنچری پر انوشکا شرما کا ردِ عمل

اس سے قبل ویرات کوہلی نے آخری مرتبہ 2019 میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کی تھی

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی 3 سال بعد سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے(فوٹو انسٹاگرام)

گزشتہ روز شارجہ میں ہونے والے بھارت افغان میچ میں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی 3 سال بعد ایک مرتبہ پھر سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

ویرات کوہلی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے فارم میں واپس آنے میں کامیاب رہے تاہم جہاں شائقین ِ کرکٹ نے ان کی سنچری پر جشن منایا وہیں ان کی اہلیہ انوشکا شرما بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔

کرکٹر کی اہلیہ، اداکارہ انوشکا شرما نے بھی اپنے جذبات کا اظہار سوشل میڈیا پر کر ڈالا اور شوہر کو یقین دلایا کہ وہ ہر صورتحال میں ان کے ساتھ ہیں۔







View this post on Instagram


A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)




انوشکا شرما نے ویرات کی سنچری کے بعد خوشی مناتے ہوئے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ' کسی بھی طرح کسی بھی ذریعے سے ہمیشہ کے لیے آپ کے ساتھ ہوں'۔


یاد رہے کہ ایشیا کپ 2022ء میں افغانستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں یہ کیریئر کی پہلی سنچری بنائی ہے۔








View this post on Instagram




A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)



سابق بھارتی کپتان نے سنچری بنانے کے لیے 53 گیندوں پر 11 چوکوں اور چار چھکے لگائے، اس سے قبل ویرات کوہلی نے آخری مرتبہ 23 نومبر 2019ء کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کی تھی۔

واضح رہے کہ اب بھارت اور افغانستان دونوں ہی ایشیا کپ 2022 سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اتوار کو شام 7 بجے ہوگا۔
Load Next Story