سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے 7 ارب روپے جاری

نجی کمپنیوں سے راشن بیگ، کھانا، خیمے اور دیگر اشیا خرید کر 23 اضلاع کے سیلاب متاثرین میں تقسیم کی جائیں گی

محکمہ خزانہ نے پی ڈی ایم اے کو فنڈز جاری کردیے (فوٹو فائل)

محکمہ خزانہ سندھ نے صوبے میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 7 ارب روپے جاری کردیے۔


سندھ میں حالیہ سیلابی صورت حال اور قدرتی آفت کی زد میں آنے والے علاقوں کے متاثرین کے لیے امدادی کاموں، راشن بیگز، مچھر دانیوں اور خیموں کی تقسیم کے لیے پی ڈی ایم اے (پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی) کو مجموعی طور پر 7 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اے مختلف نجی کمپنیوں سے راشن بیگ، پکا ہوا کھانا ، خیمے اور دیگر ضروری اشیا خرید کر سندھ کے 23 اضلاع کے سیلاب متاثرین میں امداد تقسیم کا عمل جاری رکھے گی۔
Load Next Story