محمد عامر کی اپنی پسندیدہ بھارتی اداکارہ سے ملاقات

محمد عامر نے اپنی پسندیدہ بھارتی اداکارہ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے


ویب ڈیسک September 09, 2022
محمد عامر نے 2020 سے پاکستان کرکٹ ٹیم سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے۔ (فائل فوٹو)

پاکستان ٹیم سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنی پسندیدہ بھارتی اداکارہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کر دی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر اس وقت کیریبین پریمیئر لیگ میں جمیکا تلاواہ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

لیگ میچ کے دوران محمد عامر کی ان کی پسندیدہ اداکارہ سے بھی ملاقات ہوئی، محمد عامر نے ٹوئٹر پر بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی بتایا کہ پریتی ان کی بالی ووڈ کی ہمیشہ سے پسندیدہ اداکارہ ہیں۔

محمد عامر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز پنجاب کنگز کی شریک مالک اور اداکارہ پریتی زنٹا کے ساتھ شیئر کردہ تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ 'بالی ووڈ سے میری ہر وقت کی پسندیدہ اداکارہ پریتی زنٹا'۔


یاد رہے کہ پریی زنٹا سینٹ لوشیا کنگز کی شریک مالک ہیں اور وہ سینٹ لوشیا کے گروس آئلیٹ میں کھیلے گئے تلاواہ اور کنگز کے درمیان سی پی ایل میچ میں شرکت کر رہی تھیں۔

اس میچ میں محمد عامر چار اوورز میں 3-25 کے اسپیل کے ساتھ واپس لوٹے۔ انہوں نے نیروشن ڈکویلا، فاف ڈو پلیسس اور روشن پرائمس کی وکٹیں لیں۔

یہ سینٹ لوشیا کنگز تھا جس نے بدھ کو جمیکا تلاواہ کو 2 وکٹوں سے شکست دی 164 کے ہدف کے تعاقب میں کنگز کی جانب سے جانسن چارلس نے سب سے زیادہ 62 رنز کی اننگز کھیلی۔

خیال رہے کہ محمد عامر نے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی اور کھیل کے تمام فارمیٹس میں 259 وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں