کراچی جدہ جانیوالے طیارے سے پرندہ ٹکراگیا پرواز منسوخ مسافر ہوٹل منتقل

پرندہ ٹکرانے کا واقعہ لینڈنگ کے فوراً بعد رن وے پر طیارے کو ٹیکسی کرتے وقت پیش آیا، سول ایوی ایشن

روانگی سے قبل انجینئر نے انجن کے اکوسٹک پینل پر پرندے کی باقیات رپورٹ کیں (فوٹو انٹرنیٹ)

جدہ جانے والے سعودی ائرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، جس کی وجہ سے پرواز منسوخ کرکے مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی ائرلائن کی پرواز ایس وی 700 جدہ سے کراچی پہنچی، جس سے پرندہ ٹکرانے کا واقعہ لینڈنگ کے فوراً بعد رن وے پر طیارے کو ٹیکسی کرتے وقت پیش آیا۔ طیارہ غیر فعال ہونے کی وجہ سے کراچی سے واپس جدہ جانے کے لیے اُسی طیارے کی پرواز ایس وی 701 کی روانگی منسوخ کرکے مسافروں کو ہوٹل میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے جدہ جانے والے مسافروں کو ہفتے کی صبح روانہ کیا جائےگا۔پرندہ ٹکرانے سے بوئنگ 330ساختہ طیارے کے بائیں جانب انجن کو جزوی نقصان پہنچا۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق لینڈنگ کے بعد ٹیکسی کرتے ہوئے شاید پرندہ جہاز کے انجن سے ٹکرایا، جس کی روانگی سے قبل انجینئر نے انجن کے اکوسٹک پینل پر پرندے کی باقیات رپورٹ کیں۔
Load Next Story