غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ اینٹی کرپشن نے فرح گوگی کو کلین چٹ دے دی

فرح گوگی کی طرف سے سرکاری خزانے کو نقصان نہیں پہنچایاگیا، جے آئی ٹی


ویب ڈیسک September 09, 2022
فرح گوگی کی طرف سے سرکاری خزانے کو نقصان نہیں پہنچایاگیا، جے آئی ٹی

فرحت شہزادی کو فیصل آباد اکنامک زون میں دس ایکڑ انڈسٹریل پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے انکوائری اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی کو بھجوانے کی سفارش کردی۔ اینٹی کرپشن کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی فائنل رپورٹ کے مطابق فرح گوگی کی طرف سے سرکاری خزانے کو نقصان نہیں پہنچایاگیا۔

تفتیشی ٹیم کے مطابق فیڈمک کے سی ای او اور سیکرٹری سمیت کسی سرکاری افسر کی مجرمانہ غفلت ثابت نہیں ہوئی۔ تحقیقاتی ٹیم نے سفارش کی کہ اراضی خریداری میں بےضابطگی ہوئی ہے تو اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی محکمانہ طور پر چھان بین کرے۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے فرح گوگی اور ان کی والدہ کی کمپنی المعیز ڈیری کو غیر قانونی طور پر انڈسٹریل پلاٹ الاٹ کرنے پر مقدمہ درج کررکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |