جڑانوالہ میں ڈرائیور کروڑوں روپے سے بھری بینک وین لے کر فرار

ڈرائیور نے رقم نکال کر وین ایک سنسان مقام پر چھوڑ دی


ویب ڈیسک September 09, 2022
ڈرائیور نے رقم نکال کر وین ایک سنسان مقام پر چھوڑ دی

نجی سیکورٹی کمپنی کا ڈرائیور کروڑوں روپے سے بھری بینک کی کیش وین لیکر فرار ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیکورٹی گارڈ بینک کیش دینے کی غرض سے اواگت کے علاقے میں نجی بینک کی شاخ گیا تھا لیکن وہ رقم بینک میں پہنچانے کی بجائے باہر سے ہی وین لے کر فرار ہوگیا۔

ڈرائیور کی شناخت عبدالعزیز کے نام سے ہوئی جو گوجرہ کا رہائشی ہے۔ ڈرائیور نے رقم نکال کر وین چک نمبر 109 گ ب کے قریب ایک سنسان مقام پر چھوڑی اور فرار ہوگیا۔ بینک عملے کے مطابق وین میں مبینہ طور پر چار کروڑ71لاکھ کی رقم موجود تھی۔

ایس پی جڑانوالہ ارتضٰی کمیل نے کہا ہے کہ ابھی رقم کا تعین کیا جارہا ہے، ملزمان کو جلد رقم سمیت گرفتار کرلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں