ٹک ٹاک کا پاکستانی صارفین میں مطالعے کا شوق بڑھانے کےلیے BookTok کا آغاز

BookTok# کتابیں، پڑھنے، لکھنے اور ان سے منسلک تمام مواد کے لیے ٹک ٹاک پرجاری شدہ ہیش ٹیگ ہے


Kashif Hussain September 09, 2022
BookTok# کے ذریعے پاکستای صارفین ٹک ٹاک پرمنفرد ادبی برادری کے ساتھ جڑنے کے قابل ہوں گے

جشنِ عالمی یوم خواندگی کی مناسبت سےٹک ٹاک نے پاکستان میں اپنی BookTok# مہم کا آغاز کیا ہے جو پڑھنے سے لگاؤ کو ایک بار پھر زندہ کرے گا اور اپنے پاکستانی صارفین کو دنیا بھر میں موجود کتاب دوستوں کی بڑھتی ہوئی کمیونٹی کے ساتھ جڑنے میں مدد کرے گا۔

BookTok# کتابیں، پڑھنے، لکھنے اور ان سے منسلک تمام مواد کے لیے ٹک ٹاک پرجاری شدہ ہیش ٹیگ ہے۔ کتاب پر تجزیوں، تحریری تجاویز، نامور ناولز کی دوبارہ تخلیقات اور دیگر اصناف کے ہمراہ، TikTok کا یہ گوشہ علم و ادب کی تمام اشکال سے لطف اندوز ہونیکی ترغیب دیتا ہے۔

BookTok# کمیونٹی کا ٹک ٹاک پر آغاز 2020 کے اوائل میں ہوا۔ مگر مارچ 2020 کے دوران جب گھر میں قیام کے آرڈرز جاری ہوئے تو مواد میں خاطرخواہ اضافہ دیکھا گیا۔ صارفین نے تفریح کی غرض سے ٹک ٹاک کا رخ کیا اور BookTok# کی سفارشات دریافت کرنے کے دوران اُن میں پڑھنے کا شوق دوبارہ پیدا پروان چڑھا ہے، جس کے بعد12ملین سے زائد ویڈیوز منظر عام پر آئی جو عالمی سطح پر 75 بلین سے زیادہ ناظرین تک پہنچ رہی ہیں۔

اس مہم کےپاکستان میں جاری ہونے کے ساتھ، پڑھنے کے شوقین افراد تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی BookTok# کمیونٹی میں شامل ہو سکتے ہیں اور کتابوں اور ادب تک اپنا اظہارِ محبت پہنچا سکتے ہیں۔

BookTok# پاکستان کے حسین ادب کو خراجِ تحسین پیش کرنے سمیت اردو اور مختلف علاقائی زبانوں کے ممتاز ادیبوں کی شاعری، تاریخی ناولوں اور شاندار کہانیوں کو عالمی ٹک ٹاک کمیونٹیز تک پہچانے کے لیے ایک مرکز کی حیثیت اختیار کرے گا۔

کتابیں ٹک ٹاک سے قبل ایک طویل دور سے عوام الناس کو محظوظ کرنے کا ذریعہ رہی ہیں لیکن BookTok# مہم کےباعث پاکستان میں موجود صارفین ٹک ٹاک کے دل چسپ مواد کے ساتھ پڑھنے کی پرُمسرت روایت کو یکجا کر سکیں گے۔

ٹک ٹاک تخلیق کار اکثر منفرد یا مقبول موضوعات پر اپنی محبت کی تشہیر کرتے ہوئے دوسروں کو نئے مشاغل یا وہ جو پہلے سے ان کی زندگی کا حصہ ہیں کی طرف راغب کرتے ہیں۔ ان مشترکہ روابط کے ذریعے، صارفین اپنی پسندیدہ مصنوعات کو نمایاں اور مشہور کرنے کے ساتھ ٹک ٹاک اور اُس سے باہر موجود کمیونٹی کو ترقی کی لیے حوصلہ فراہم کرتے ہیں۔

یہ BookTok# کے شروع ہونے والے پلیٹ فارم پر نمایاں ہوگا کہ ایک ٹک ٹاک کمیونٹی تخلیقی افراد سے مُزین ہے جو ادب کے لیے مشترکہ جذبہ کے حامل ہیں۔

کتابیں تفریح کی سب سے قدیم اقسام میں سے ایک ہیں۔ تخلیقی صلاحیتوں کواُجاگر کرنے اور ٹک ٹاک کا خوشی پھیلانے کے عزم سے مطابقت رکھتے ہوئےBookTok# نے کتاب دوستوں کو خوش کیا ہے اور ترغیب دی ہے کہ کُچھ وقت دیکھنے کے بجائے پڑھنے پر صرف کیا جائے۔

BookTok# کے ذریعے پاکستای صارفین ٹک ٹاک پرمنفرد ادبی برادری کے ساتھ جڑنے کے قابل ہوں گے۔

BookTok# ہم خیال افراد کی متعدد کمیونٹیز میں سے ایک ہے جسے ایپ کی مدد سے فروغ ملا ہے اور نتیجہ میں پلیٹ فارم نے دور ثقافتی اثرات مرتب کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں