انجلینا جولی نے بریڈ پٹ پر 250 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا

بریڈ پٹ نے مجھے خاموش کروانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط بھی کروائے ہیں، انجلینا جولی


ویب ڈیسک September 09, 2022
سابق شوہر نے مشترکہ جائیدار پر قبضہ کررکھا ہے، اداکارہ کا دعویٰ ، فوٹو: انسٹاگرام

ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی نے اپنے سابق شوہر اداکار بریڈ پٹ پر 250 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا۔

انجلینا جولی نے اپنے سابق شوہر پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ان کی مشترکہ جائیداد پر قبضہ کر رکھا ہے۔

عدالتی موقف میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور بریڈ پٹ نے مل کر فرانس کے جنوب میں 1300 ایکڑ پر مشتمل مشترکہ جائیداد خریدی اور اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کی تھی لیکن بریڈ پٹ نے الگ ہو جانے اور بچوں کی کسٹڈی کے بدلے جائیداد پر قبضہ کر لیا ہے۔

انجلینا جولی کے مطابق بریڈ پٹ نے اُنہیں خاموش کروانے کے لیے ان سے ایک معاہدے پر دستخط بھی کروائے تاکہ اُنہیں شادی کی تفصیلات پھیلانے سے روکا جا سکے۔

اداکار نے دعویٰ کیا ہے کہا کہ انہوں نے مشترکہ جائیداد کے کچھ تعمیراتی کاموں پر کئی ملین ڈالرز بھی خرچ کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں