امدادی رقم کہاں گئی لوگ اب بھی کیوں مر رہے ہیں ارمینہ خان کا حکمرانوں سے سوال
اداکارہ ارمینہ خان نے حکومت سے سوال کر دیا
ڈھیروں امداد ملنے کے بعد بھی سیلاب متاثرین کے بےحال ہونے پر اداکارہ ارمینہ خان نے حکومت کی کارکردگی پر سوال اُٹھا دیئے۔
اداکارہ نے ٹوئٹ کے زریعے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے جمع کی جانے والی رقم کے بارے میں سوال اٹھاتے ہوئےحکومت سے سوال کیا کہ امدادی رقم کہاں ہے؟ لوگ اب بھی کیوں مر رہے ہیں؟
اداکارہ نے ٹوئٹ کے زریعے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے جمع کی جانے والی رقم کے بارے میں سوال اٹھاتے ہوئےحکومت سے سوال کیا کہ امدادی رقم کہاں ہے؟ لوگ اب بھی کیوں مر رہے ہیں؟
Where's all the aid money? Why are people still dying?
ٹوئٹر پر ایک صارف نے ارمینا خان کو جواب دیتے ہوئے لکھا: اس امداد سے 2005 کے زلزلے کی طرح کرپٹ لوگوں کی جیبیں بھری جائیں گی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے 1300 سے زائد اموات ہوچکی ہیں اور سیلاب متاثرین کئی قسم کی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں جو جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں۔