کورونا سے متاثر ایک اور مریض انتقال کرگیا 98 کی حالت تشویش ناک

156 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے، 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 0.91 فی صد ہوگئی


ویب ڈیسک September 10, 2022
24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 17 ہزار 200 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے (فوٹو فائل)

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ایک اور مریض انتقال کر گیا۔

 



قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا سے متاثر ایک اور شخص انتقال کر گیا جب کہ 98 مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 17 ہزار 200 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 156 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔

قومی ادارۂ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 98 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.91 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں