نیویارک میں پولیو وائرس کی موجودگی ڈیزاسٹر ایمرجنسی نافذ کردی گئی

امریکا میں ایک دہائی بعد گزشتہ ماہ پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا


ویب ڈیسک September 10, 2022
نیویارک کی 4 کاؤنٹیز میں پولیو ویکسین لگانے کی مہم کو تیز کیا جائے گا، حکام:فوٹو:فائل

امریکی ریاست نیویارک میں پولیو وائرس کی موجودگی سامنے آنے کے بعد ڈیزاسٹر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کی 4 کاؤنٹیز میں گندے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس ملنے کی تصدیق کے بعد گورنر کیتھی ہوچل نے ریاست میں ڈیزاسٹر ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان چاروں کاؤنٹیز میں رہنے والے ایسے لوگ جنہوں نے پولیو ویکسین نہیں لگوائی پولیو کا شکار ہوسکتے ہیں۔ڈیزاسٹر ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پولیو ویکسین لگانے کی کوششوں کو تیز کیا جائے گا اور اس سلسلے میں فارماسسٹ، مڈ وائفز اور ای ایم ایس ورکرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

امریکا میں ایک دہائی کے بعد گزشتہ ماہ نیویارک میں پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا۔ امریکا میں 2013 کے بعد ایک ایسا نوجوان پولیو وائرس کا شکار ہوا تھا جسے پولیو ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں