پاک انگلینڈ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
دونوں ممالک کے مابین سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی20 سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سات ٹی20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز میں علیم ڈار، آصف یعقوب، احسن رضا، شوذب رضا اور راشد ریاض امپاِئرز کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ میچ ریفری کی ذمہ داریاں جاوید ملک کے سپرد ہوگی۔
دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا جبکہ سیریز کا آخری میچ 2 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پی سی بی کی جانب سے سیریز کے انعقاد کا مقصد میگا ایونٹ کی تیاریاں ہیں۔
مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز: ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا
واضح رہے کہ انگلش ٹیم 22 سال بعد دورہ پاکستان پر آرہی ہےجس کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب پاک اور انگلینڈ ٹی20 سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا ہے، ٹکٹ لینے کے خواہشمند ہر فرد کے الگ الگ شناختی کارڈ پر بکنگ کرواسکیں گے، بچوں کو ب فارم دکھانےپر پر ٹکٹ جاری کیا جائے گا جبکہ اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت پرنٹیڈ ٹکٹ ساتھ لانا لازمی ہوگا۔