کراچی میں اورنج لائن منصوبہ کا افتتاح

اورنج لائن یومیہ 50 ہزار افراد کو سفری سہولت فراہم کریگی۔


ویب ڈیسک September 10, 2022
اورنج لائن یومیہ 50 ہزار افراد کو سفری سہولت فراہم کریگی۔

شہر قائد میں اورنج لائن منصوبہ کا آغاز ہوگیا۔

منصوبہ کا افتتاح صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کیا۔

منصوبہ کا سنگ بنیاد 10 جون 2016 کو اس وقت کے وزیر اعلی سید قائم علی شاہ نے رکھا تھا۔ چار کلومیٹر طویل چار اسٹاپس پر مشتمل منصوبہ چھ سال کی تاخیر سے مکمل ہوا۔

چین سے درآمد شدہ جدید بسیں آج سے ٹریک پر رواں دواں ہوگئیں۔ اورنج لائن کو عبدالستار ایدھی کے نام سے موسوم کیا گیا ہے اور یہ کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم کا حصہ ہے۔

نشان حیدر چوک اورنگی ٹاؤن سے بورڈ آفس تک چلنے والی اورنج لائن یومیہ 50 ہزار افراد کو سفری سہولت فراہم کریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں