برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس نے حلف اٹھا لیا

بادشاہ چارلس نے تقریب حلف برداری میں اپنی والدہ اور آنجہانی ملکہ الزبتھ کو خراج عقیدت پیش کیا


ویب ڈیسک September 10, 2022
برطانیہ کے نئے بادشاہ کی تقریب حلف برداری میں ان کے بیٹے اوراہلیہ نے بھی شرکت کی:فوٹو:سوشل میڈیا

برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم نے با ضابطہ طورپر بادشاہت کا حلف اٹھا لیا۔

لندن کے سینٹ جیمز پیلس میں ہونے والی تقریب میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے باضابطہ حلف اٹھا لیا۔ نئے برطانوی بادشاہ کی تقریب حلف برداری میں ان کی اہلیہ ملکہ کیمیلا اور بڑے بیٹے شہزادہ ولیم نے بھی شرکت کی۔

بادشاہ چارلس نے حلف اٹھانے کے بعد حلف کے دستاویزات پر دستخط کئے۔ تقریب میں 200 اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ چارلس ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد بادشاہ کے منصب پر فائز ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم انتقال کرگئیں

برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس نے تقریب حلف برداری سے خطاب میں اپنی آنجہانی والدہ ملکہ برطانیہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اپی شریک حیات ملکہ کیمیلا کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم گزشتہ روز96 سال کی عمرمیں انتقال کرگئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں