ٹک ٹاکرز ذوالقرنین اور کنول آفتاب کے گھر چوری کی واردات
چورنقدی اور لاکھوں کے زیورات لے اُڑے
مشہور ٹک ٹاکر جوڑی ذوالقرنین اور کنول آفتاب کے گھر لاکھوں روپے کی چوری کی واردات ہوئی ہے۔
ٹاک ٹاکر نے سوشل میڈیا پر اپنے گھر میں ہونے والی چوری کے حوالے سے ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ذوالقرنین نے ویڈیو میں بتایا کہ وہ سیلاب زدگان کیلئے ڈونیشن کی غرض سے خیر پور گئے ہوئے تھے جب وہاں سے صبح پانچ بجے واپس آئے تو گھر سب سامان بکھرا ہوا تھا، دروازوں کے لاک بھی ٹوٹے ہوئے تھے۔
ذوالقرنین کا ویلاگ میں کہنا تھا کہ ہمارے گارڈ نے ہمیں بتایا کہ دن کے وقت تو میں یہاں موجود تھا مگر چوری رات کے کسی وقت ہوئی ہے۔
ذوالقرنین نے چوری سے متعلق بتایا کہ گھر سے سارا قیمتی سامان ، پیسے، زیورات، مہنگے پرفیومز، گھڑیاں سب چوری کر کے لے گئے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹک ٹاکر کے ساتھ پولیس بھی موجود ہے جوچوری سے کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے اور گھر کا جائزہ لے رہی ہے۔