پی ٹی آئی ایک جلسے پر 25 سے 30 کروڑ روپے خرچ کررہی ہے عطا تارڑ

نااہلی میں پرویز الہٰی عثمان بزدار کو بھی پیچھے چھوڑ گئے ہیں، پنجاب میں ادویات کی قلت ہو گئی ہے، معاون خصوصی


ویب ڈیسک September 10, 2022
فوٹو فائل

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک جلسے پر 25 سے تیس کروڑ روپے خرچ کررہی ہے، بہتر ہوتا وہ یہ رقم سیلاب زدگان پر خرچ کرتی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے ہر صوبے میں جا رہے ہیں، حکومت پوری طرح متاثرین کی بحالی کیلئے پر عزم ہے، عمران خان کے دور میں کسی بھی قدرتی آفت پر اس طرح کام نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت سیلاب کی آفت کے دوران بھی سیاست کر رہی ہے، پی ٹی آئی کی مختلف صوبوں میں حکومت ہے، انہیں سیلاب متاثرین کی بڑھ کر امداد کرنی چاہیے، پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں صوبائی حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے، نااہلی میں پرویز الہٰی عثمان بزدار کو بھی پیچھے چھوڑ گئے ہیں، پنجاب میں ادویات کی قلت ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی انتظامیہ محض جلسوں کو کامیاب کرنے میں توانائیاں صرف کر رہی ہے، بد قسمتی ہے کہ ایک شخص کروڑوں روپے لگا کر جلسے کر رہا ہے، تحریک انصاف کے ایک جلسے پر 25سے 30کروڑ روپے خرچ ہو رہے ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اچھا ہوتا کہ پی ٹی آئی جلسوں پر خرچہ کرنے کی بجائے یہ رقم سیلاب متاثرین پر خرچ کرتی، ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے لہذا پی ٹی آئی کو اپنے جلسے بند کرنے چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں