مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کی جارحیت میں ایک اور نوجوان شہید

نوجوان کو ضلع بارہ مولا میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں قتل کیا گیا


ویب ڈیسک September 10, 2022
بھارتی فورسز نے بارہ مولا اور نواحی علاقوں کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا:فوٹو:فائل

قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی میں ایک اور نوجوان کو شہید کردیا۔

جنت نظیر وادیٔ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں قابض بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ نوجوان کی شہادت واقعہ ضلع بارہ مولا میں پیش آیا جہاں بھارتی فوج نے پوری رات محاصرہ کر رکھا تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔ خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

قابض بھارتی فوج نے ایک گھر سے نوجوان کو حراست میں لے لیا اور ایک گھنٹے بعد نوجوان کی گولی لگی لاش قریبی علاقے سے ملی جس پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں