ملکہ برطانیہ کی وفات پر پاکستان کا پیر کو یوم سوگ کا اعلان

پاکستان میں 12 ستمبر کو سرکاری سطح پر یوم سوگ منایا، قومی پرچم سرنگوں رہے گا

فوٹو فائل

حکومت پاکستان نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفاقت پر پیر بارہ ستمبر کو سرکاری سطح پر یوم سوگ کا اعلان کردیا ہے۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بارہ ستمبر کو قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔


وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیر کو یوم سوگ کی منظوری وزارتِ خارجہ کی سفارش پر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ دو روز قبل 96 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئیں تھی، اُن کی آخری رسومات دارالحکومت میں قائم ویسٹ منسٹر ایبے میں 19 ستمبر کو مقامی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے سے ادا کی جائیں گی۔
Load Next Story