نہر میں گِرنے والی انگوٹھی 17 سال بعد مل گئی
17 سال قبل دوستوں کے ساتھ پکنک پر جانے والے ایک شخص کی شادی کی انگوٹھی نہر میں کھو گئی تھی
کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کی ایک نہر میں غوطہ خور کو 17 سال قبل کھو جانے والی انگوٹھی مل گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹِکٹن پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ انگوٹھی پر دو نام اسٹیفنی اور نوئل کُند ہیں اور اس کے مالک کی تلاش جاری ہے۔
نوئل نائسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ انکی شادی کی انگوٹھی ہے جو 17 سال قبل نہر میں گِر گئی تھی، وہ اور ان کے دوست پورا دن ساتھ تھے تاہم انگوٹھی کے کھو جانے کا واپس کار میں بیٹھنے تک علم نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ انگوٹھی، جو ان کو ان کی 20 شادی کی سالگرہ کے موقع پر واپس ملی ہے، ابھی تک صحیح حالت میں ہے۔