پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑچکی ہے شیخ رشید کا دعویٰ
شیخ رشید نے کہا کہ عمران کو نااہل کرنا، مائینس کرنا، جیل بھیجنا ممکن نہیں، عدلیہ کی دانشمندی عنقریب الیکشن کروائے گی
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ مفتاح کے رونے سے بجلی اور پیٹرول سستا نہیں ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار سابق وزیر داخلہ و رہنما عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے اتحادی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ تناؤ اور کھچاؤ بحران پیدا کرے گا، ایل سی نہیں کھلے گی تو کارخانے کیسے چلیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جیت کے ڈر سے 11 حلقوں میں انتخابات ملتوی کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں غذائی قحط ہوگا، گندم، کپاس اور گنا نہ ہوگا، لاڑکانہ، نواب شاہ تک بھی مدد نہیں پہنچی، اسی لیے کہتا ہوں کہ صرف الیکشن ہی حل ہے۔
رہنما عوامی مسلم لیگ نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے اور سیلاب نے پیپلز پارٹی کی سیاست دفن کردی ہے، اب معاشی تباہی، سیاسی عدم استحکام اور مہنگائی انہیں لے ڈوبے گی کیوں کہ لوگ خود بخود سڑکوں پر ہوں گے۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جانب نواز شریف شہباز شریف کی بات نہیں مانے گا، عمران کو نااہل کرنا، مائینس کرنا، جیل بھیجنا ممکن نہیں، عدلیہ کی دانشمندی عنقریب الیکشن کروائے گی۔