ٹرین آپریشن بحال ہونے میں 12 سے 15 دن لگ سکتے ہیں حکام

مسافروں کو تمام ٹرینوں کا ری فنڈ دیدیا، کل سے رحمان بابا ٹرین پشاور سے روہڑی چلے گی


Bilal Ghori September 11, 2022
24گھنٹے جائزہ لیا جارہا،صورتحال بہترہونے پرٹرین آپریشن شروع کردیا جائیگا، وقارشاہد (فوٹو : فائل)

ریلوے حکام نے ٹریک اور پلوں پر سیلاب کی وجہ سے مکمل طور پر 100 فیصد مسافر ٹرینوں اور فریٹ ٹرین آپریشن بحال ہونے میں مزید 12 سے 15 روز تاخیر سے شروع ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ریلوے انتظامیہ نے آج 11 ستمبر تک مسافروں کو تمام ٹرینوں کا ری فنڈ دیدیا ہے البتہ کل 12 ستمبر سے صرف روہڑی اسٹیشن تک رحمان بابا ٹرین کو پشاور سے براستہ فیصل آباد چلایا جائے گا، اپ اور ڈاؤن کی 30 سے زائد ٹرینیں بند ہیں۔

ریلوے حکام کو سیلاب کی وجہ سے ٹرین آپریشن شروع کرنے میں ٹیکینکل مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اگر ٹرین آپریشن شروع کیا جاتا ہے تو ریلوے انفراسٹرکچر کو مزید ٹیکینکل نقصان پہنچنے کے خدشہ ہے۔

چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ آفیسر ریلوے وقار شاہد کا کہنا ہے کہ ٹریک پر سیلاب کی صورتحال کا 24 گھنٹے جائزہ لیا جا رہا ہے، ریلوے ٹریک اور پلوں پر سیلاب کی وجہ سے ٹرین آپریشن کسی صورت شروع نہیں کیا جا سکتا، 100 فیصد مسافر اور فریٹ ٹرین آپریشن بحال ہونے میں مذید 12سے 15 روز لگ سکتے ہیں جیسے ہی صورتحال بہتر ہوگی سو فیصد ٹرین آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپ اور ڈاؤن کی 30 سے زائد ٹرینیں مکمل طور پر بند ہیں جس کی وجہ سے ریلوے خسارہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں