ایشیاکپ فائنل ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اسکرین پر دکھایا جائے گا

سیاسی اور شوبز شخصیات بھی بڑی اسکرین پر میچ سے لطف اندوز ہوں گی


Sports Reporter September 11, 2022
(فوٹو: فائل) سیاسی اور شوبز شخصیات بھی بڑی اسکرین پر میچ سے لطف اندوز ہوں گی

ایشیاکپ میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا جانے والا لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اسکرین پر دکھایا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نشرپارک اسپورٹس کمپلیکس میں موجود نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں بڑی اسکرین لگانے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے کرکٹ شائقین کے لیے اسٹیڈیم میں مفت داخلہ رکھا ہے۔

مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ملک تیمور مسعود کے ہمراہ سیاسی اور شوبز شخصیات بھی بڑی اسکرین پر میچ سے لطف اندوز ہوں گی۔

مزید پڑھیں: ایشین کرکٹ کا حکمران کون؟ فیصلے کیلیے طبلِ جنگ بج گیا

کرکٹ شائقین کے لیے 5 بجے سے اسٹیڈیم کے گیٹ کھول دیئے جائیں گے، بڑی اسکرین کے ساتھ اسٹیڈیم میں پہلے سے موجود دو چھوٹی اسکرین پر بھی میچ دکھانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین ایشیاکپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں