تمام فیکٹریوں کا معائنہ کیا جائے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست

بلدیہ ٹاؤن کا سانحہ آئین کی دفعات 9،8اور25کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار


Staff Reporter September 14, 2012
بلدیہ ٹاؤن کا سانحہ آئین کی دفعات 9،8اور25کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار۔ فوٹو : فائل

سندھ بھر کی صنعتوں کے معائنے ، صنعتوں میں آگ بجھانے کے آلات کی دستیابی اور ہنگامی اخراج کا راستہ یقینی بنانے کیلیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

درخواست یونائیٹڈ ہیومن رائٹس کمیشن کے رانا فیض الحسن کی جانب سے دائر کی گئی جس میں چیف سیکریٹری سندھ ،وزارت صنعت و تجارت، وزارت قانون، وزارت خزانہ اورعبدالعزیز بیلہ کوفریق بناتے ہوئے مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ بلدیہ ٹائون میں واقع گارمنٹس فیکٹری علی انٹرپرائزز میں آتشزنی اور اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر انسانی ہلاکتوں کے سلسلے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی ہے جس سے قیمتی جانوں کازیاں ہوا، فیکٹری میں ہنگامی اخراج کا راستہ بند کردیا گیا جس کی وجہ سے آتشزدگی کا شکار ہونے والے مزدور باہر نہیں نکل سکے۔

واقعہ آئین کی دفعات 8,9 اور25کی خلاف ورزی ہے۔ واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو فی کس 10لاکھ روپے اور زخمیوں کو فی کس 3لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صوبے بھر کی صنعتوں کی انسپیکشن کرائی جائے اور تمام صنعتوں کو پابند کیا جائے کہ آگ بجھانے کے جدید آلات کی دستابی کو یقینی بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں