سیلاب کے نقصانات کے علاوہ خواتین اور بچوں کی صحت کا تحفظ بڑا چیلنج ہے وزیراعلیٰ بلوچستان
سیلاب کے بعد کے اثرات میں وبائی امراض کے پھیلاوٴ کی روک تھام اہم ہے, وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ سیلاب کے نقصانات کے علاوہ خواتین اور بچوں کی صحت کا تحفظ بہت بڑا چلینج ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے متاثرہ علاقوں میں لیڈی ہیلتھ ورکرز، لیڈی ہیلتھ وزیٹرز اور ایم این سی ایچ پروگرام کے آغاز کی ہدایت کی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ اضلاع کے اسپتالوں اور مراکز صحت میں اضافی لیڈی ڈاکٹرز کی تعیناتی عمل میں لائی جائے، سیلاب کے نقصانات کے علاوہ خواتین اور بچوں کی صحت کا تحفظ ایک بڑا چیلنج ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب کے بعد کے اثرات میں وبائی امراض کے پھیلاوٴ کی روک تھام اہم ہے، تمام چیلنجز خصوصی توجہ کے متقاضی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صحت کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ضروری وسائل فراہم کرے گی۔