مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک کی گاڑی کو حادثہ

وفاقی وزیر کی گاڑی کو حادثہ اسلام آباد سیکریٹریٹ چوک کے قریب پیش آیا


ویب ڈیسک September 11, 2022
فوٹو فائل

وفاقی دارالحکومت میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر مصدق ملک کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مصدق ملک کی گاڑی کو حادثہ سیکریٹریٹ چوک کے قریب پیش آیا جس میں خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تھانہ سیکریٹریٹ چوک کے ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس موقع پر موجود ہے، مصدق ملک کے قافلے کی گاڑیوں کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں