ضلع عمرکوٹ میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر25 دیہات میں صاف پانی، راشن کے تھیلے تقسیم


Nama Nigar March 18, 2014
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر25 دیہات میں صاف پانی، راشن کے تھیلے تقسیم

ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن کی ہدایت پر ضلع عمرکوٹ کے متاثرہ25 دیھ میں اسسٹنٹ کمشنر ابو اعلیٰ بھٹی کی نگرانی میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ متاثرہ عمرکوٹ کے گائوں لیپلو اور جالو جو چونرو میں منرل واٹر کی 100 بوتلیں، 450 راشن کے تھیلوں کی تقسیم کا کام شروع کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دوسرے متاثرہ دیھوں میں بھی اشیائے خور و نوش اور صاف پانی جلد فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر انھوں نے اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ ابو اعلیٰ بھٹی کو ہدایت کی کہ وہ امدادی سامان اپنی نگرانی میں شفاف طریقے سے تقسیم کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |