حارث رؤف نے ٹی 20 وکٹوں کی ففٹی مکمل کرلی

سنگ میل پر پہنچنے والے 10ویں پاکستانی، چوتھے تیز ترین بولر بنے

لڑکھڑا کر سنبھلنے میں سری لنکا کی ٹیم دوسروں پر بازی لے گئی۔ فوٹو: فائل

قومی فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میچز میں 50 وکٹیں مکمل کرلیں، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دسویں پاکستانی بنے۔

حارث رؤف نے ٹی 20 انٹرنیشنل وکٹوں کی ففٹی مکمل کرلی، انھوں نے یہ سنگ میل سری لنکا کیخلاف ایشیا کپ فائنل میں انجام دیا۔حارث نے کیریئر کے 41ویں میچ میں 50 وکٹیں اپنے نام کیں، وہ مختصر فارمیٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے 10 ویں پاکستانی بولر بنے تاہم وہ اس مرحلے تک پہنچنے والے مشترکہ طور پر تیزترین چوتھے پاکستانی بنے، اس سے قبل عمر گل نے 36، سعید اجمل نے 37، حسن علی نے 38 میچز میں 50 وکٹیں مکمل کیں۔


ان کے ساتھ ساتھ محمد عامر اور شاداب خان نے بھی 41، 41 میچز میں 50 وکٹوں تک پہنچ پائے تھے۔ان کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے شاہد آفریدی، محمد حفیظ، عماد وسیم اور سہیل تنویر بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 50 وکٹیں لے چکے ہیں۔ دریں اثنا 20 کرکٹ میں ابتدائی میں لڑکھڑا کر سنبھلنے میں سری لنکن ٹیم نمبر لے گئی۔

پاکستان سے ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا نے ابتدائی 5 وکٹیں گنوانے کے باوجود 170 کا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجایا، مجموعی طور پر اب تک ٹی 20 انٹرنیشنل میں 201 مرتبہ ٹیموں نے فل ممبر سائیڈز کے خلاف ابتدائی 10 اوورز کے اندر 5 وکٹیں گنوائی ہیں اور صرف 10 مرتبہ ہی ایسی ٹیمیں 170 یا اس سے زائد رنز اسکور کرپائی ہیں، ان 10 میں بھی 7 مرتبہ یہ کارنامہ سری لنکا نے انجام دیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں سے 3 مرتبہ آئی لینڈرز پاکستان کے خلاف لڑکھڑا کر سنبھلے ہیں۔
Load Next Story