سیلاب سے متاثرہ 9 لاکھ 24 ہزار63 خاندانوں میں 23 ارب سے زائد تقسیم

بی آئی ایس پی اب تک 81 فیصد شناخت شدہ خاندانوں میں مالی امداد تقسیم کر چکا ہے

بی آئی ایس پی اب تک 81 فیصد شناخت شدہ خاندانوں میں مالی امداد تقسیم کر چکا ہے۔ فوٹو: فائل

سیلاب سے متاثرہ 9 لاکھ 24 ہزار63 خاندانوں میں بی آئی ایس پی کے تحت 23 ارب سے زائد تقسیم کردیے گئے۔

سیلاب سے متاثرہ 9 لاکھ 24ہزار063 خاندانوں میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 23 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی ہے،بی آئی ایس پی اب تک 81 فیصد شناخت شدہ خاندانوں میں مالی امداد تقسیم کر چکا ہے۔


بی آئی ایس پی کی سینئر انتظامیہ سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں میں قائم خصوصی ادائیگی کیمپوں پر امدادی رقوم کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کر رہی ہے۔

بی آئی ایس پی کے مطابق بلوچستان میں 112,485 خاندانوں کو 2 ارب81 کروڑ سے زائد،سندھ میں 550,235 خاندانوں کو 13ارب 75 کروڑ ، خیبرپختونخواہ میں 114,077 خاندانوں کو 2 ارب 85 کروڑ اور پنجاب میں 147,266 خاندانوں کو 3ارب 68 کروڑسے زائد موصول ہوئے ہیں۔
Load Next Story