سی پیک کے تحفظ کیلیے مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس

اجلاس چینی سفارتخانے میں ہوا، تعلقات کو مزید فروغ دینے و مشترکہ اقدامات پر اتفاق

اجلاس چینی سفارتخانے میں ہوا، تعلقات کو مزید فروغ دینے و مشترکہ اقدامات پر اتفاق۔ فوٹو: فائل

سی پیک کے تحفظ اورسلامتی سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ کا 9واں اجلاس ہوا ہے۔

سی پیک کے تحفظ اورسلامتی سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ کا 9واں اجلاس ہوا جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے و مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیاگیا، مشترکہ اجلاس چینی سفارتخانہ میں ہوا۔


صدارت اسپیشل سیکریٹری وزارت داخلہ سیف انجم اور ڈائریکٹر جنرل وزارت پبلک سیکیورٹی چین نے کی۔چین کے سفیر نونگ رونگ بھی موجود تھے، اجلاس میں اعادہ کیا گیا کہ پاکستان میں سی پیک منصوبوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔

فورم نے حکومتی اقدامات، پاکستان میں چینی منصوبوں اور عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے اور چینی شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کا پتہ لگانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور دوطرفہ تعلقات کی کوششوں کو مزید فروغ دینے کے لیے مختلف مشترکہ اقدامات پر اصولی اتفاق کیا گیا جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تعاون کو مزید فروغ دینا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ شامل ہے۔

پاکستان میں چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے دشمن عناصر کے ایجنڈوں کا ملکرمقابلہ کرنے پر اتفاق کیا۔
Load Next Story