اردو یونیورسٹی نے بی کام کے نتائج کا اعلان کردیا

بی کام بوتھ پارٹ کے امتحان میں 949 طلبا میں سے 189 امیدوار کامیاب قرار پائے


Staff Reporter March 19, 2014
نامکمل امتحانی فارم جمع کرانے والے اپنے اعتراضات 21مارچ تک دورکرالیں،میٹرک بورڈ ۔ فوٹو: فائل

وفاقی جامعہ اردو کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر وقار الحق کے اعلان کے مطابق بی کام بوتھ پارٹ( پرائیویٹ ) سالانہ امتحان 2012 منعقدہ امتحان ستمبر2013 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

بی کام بوتھ پارٹ کے امتحان میں 996 طلبا رجسٹرڈ ہوئے جن میں949 طلبا نے امتحان میں شرکت کی اور 189طلبا کامیاب قرار پائے، مجموعی نتیجہ19.92فیصد رہا٭وفاقی جامعہ اردوکے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر وقار الحق کے اعلان کے مطابق ایم ایس، ایم فل لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی، کیمیا سیمسٹر اول کے امتحانی فارم20 مارچ تک عسکری بینک یونیورسٹی روڈ برانچ گلشن اقبال میں جمع کرائے جاسکتے ہیں٭ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق ایسے تمام امیدوار جو سالانہ امتحان برائے 2014 درجہ نہم و دہم ( سائنس وجنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ ) میں شرکت کے خواہشمند ہیں اور اپنے امتحانی فارم نامکمل جمع کروائے تھے او ر بار بار انتباہ کے باوجود اعتراضات کو دور نہیں کروایا ہے۔

ان کوآخری مرتبہ تاکید کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اعتراضات 21مارچ تک بورڈ کے متعلقہ سیکشن سے رابطہ کرکے دور کروالیں ورنہ میٹرک کے امتحانات میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق بی ایس سی (پاس) سال اول ودوئم شماریات کے پریکٹیکل امتحانات 26 تا29 مارچ منعقد ہورہے ہیں ، ان امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طلبہ 250 روپے فی پریکٹیکل جمع کراسکتے ہیں ،پریکٹیکل امتحانات میں شرکت کے لیے طلبہ کو فیس ادائیگی کا واؤچر ،ایڈمٹ کارڈ اور کالج کارڈ بھی لازمی ساتھ لانا ہوگا ،تمام پریکٹیکل امتحانات شعبہ شماریات جامعہ کراچی میں صبح 9 تا12 بجے دوپہر ہونگے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں