معاشرے میں خواتین احساس کمتری کا شکار ہیںفاطمہ ثریا بجیا

ملک کی کسی سیاسی جماعت نے خواتین کے حقوق کے لیے قابل ذکرکام نہیں کیا


Staff Reporter March 19, 2014
ویمن فاؤنڈیشن فارپیس کی پریس کانفرنس سے عالیہ امام اور نرگس رحمان کا خطاب فوٹو : فائل

پاکستان ویمن فاؤنڈیشن فار پیس کی رہنماؤں نے کہا ہے کہ معاشرے کی خواتین ہر معاملے میں احساس کمتری کا شکار ہیں۔

خواتین کا احترام ہی معاشرے کی کامیابی کی ضمانت ہے، پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معروف ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا، ڈاکٹر عالیہ امام ،نرگس رحمن کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کے ساتھ جاہلانہ رسومات کا سلسلہ ترک کرنے کے لیے حکومتی سطح پر کوئی منصوبہ تشکیل نہیں دیا گیا۔

ترقی یافتہ معاشرے میں خواتین کا احترام ہی سب سے اول درجے پر ہونا چاہیے،کسی سیاسی جماعت نے خواتین کے حقوق کے لیے قابل ذکر کام نہیں کیا ہے، اگر ملک کو ترقی کی منازل تیزی سے طے کرنا ہے تو حکمرانوں کو ہر شعبے میں خواتین کو بھی اہمیت دینی ہوگی، فاطمہ ثریا بجیا کا کہنا تھا کہ اسلام میں عورت کو بڑی نعمت قرار دیا گیا ہے لیکن غیر مہذب اقوام نے عورت کی تذلیل میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں