عراق کا چہلم امام حسینؓ پر جانے والے پاکستانی زائرین کے ویزوں کو بحال کرنے کا اعلان
عراقی سفارتخانے کی پاکستانی زائیرین کو ضروری سفری طریقہ کار مکمل کرنے کیلئے عراقی ائیرویز کے دفتر سے رجوع کرنے کی اپیل
پاکستان میں موجود عراقی سفارت خانے نے چہلم امام حسینؓ پر جانے کے خواہشمند پاکستانی زائرین کیلئے معطل ویزوں کو بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان میں موجود عراقی سفارتخانے نے چہلم امام حسینؓ کیلئے عراق جانے والے پاکستانی زائیرین کیلئے معطل ویزوں کی بحالی اور دیگر سفری سہولیات سے متعلق اہم بیان جاری کردیا۔
عراقی سفارتخانے نے اربعین امام حسینؓ کیلئے پاکستان سے کربلا معلا جانے والے زائرین کیلئے معطل ویزوں کو بحال کرنے اور عراقی فضائی ریزویشن کی سہولت دستیاب کرنے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستانی زائرین کو ایران کے ذریعے عراقی سرحدوں سے داخل ہونے کی اجازت بھی دے دی گئی اور عراقی سفارت خانے نے پاکستانی زائرین سے اپیل کی کہ وہ ضروری سفری طریقہ کار مکمل کرنے کیلئے عراقی ایئرویز کے دفتر سے رجوع کریں۔
عراقی سفارتخانے کے مطابق زائرین کے سفر کو محفوظ بنانے اور سہولیات دینے کے حوالے سے کوششوں میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی عراقی ہم منصب کو 10 ستمبر کی ٹیلیفونک کال نے کلیدی کردار ادا کیا۔
عراقی سفارتخانے کی طرف سے معطل شدہ ویزا بحالی عمل میں غیر معمولی کوششوں پر وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ اور وزیرمملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی تعریف بھی کی گئی۔