توہین عدالت کی درخواست پر سیکریٹری دفاع و دیگر کو نوٹس

اسپتالوں میں سہولتوں کے فقدان پر جواب کی مہلت،سیلانی کو دسترخوان کی جگہ دینے کا حکم


Staff Reporter March 19, 2014
اسپتالوں میں سہولتوں کے فقدان پر جواب کی مہلت،سیلانی کو دسترخوان کی جگہ دینے کا حکم ۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکریٹری دفاع ،ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے،اورایگزیکٹو آفیسر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو3 اپریل تک کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

ڈی ایچ اے کے رہائشی بیرسٹر ولید خانزادہ نے زمزمہ کلفٹن میں 3600 اسکوائر یارڈ کے رفاعی پلاٹ پر پارک ختم کرکے یہ پلاٹ تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس پر 2رکنی بنچ نے گزشتہ برس متعلقہ افسران کو حکم دیا تھا کہ یہ پلاٹ بلڈر سے واپس لے کر تعمیر کی جانے والی عمارت گرائی جائے اور پارک قائم کیا جائے تاہم اس عدالتی حکم کی تعمیل نہ ہونے پر درخواست گزار نے توہین عدالت کی درخواست جمع کرائی، دریں اثنا سندھ ہائی کورٹ نے جناح اسپتال میں سیلانی ویلفیئر کا دسترخوان لگانے کا حکم دے دیا۔

سیلانی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ شہر کے دیگر سرکاری اسپتالوں کی طرح جناح اسپتال میں بھی مستحق لوگوں اور تیمارداروں کو کھانا فراہم کرنے کے لیے جگہ مختص کی جائے، علاوہ ازیں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سرکاری اسپتالوں کی حالت زار، سہولیات کے فقدان اور ڈاکٹروں سمیت میڈیکل اسٹاف کی کمی سے متعلق دائر درخواست پرسرکار کو جواب داخل کرنے کی لیے 25 مارچ تک کی مہلت دیدی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں