پاکستان ’’آفریدی میزائل‘‘ کی آزمائش آج کرے گا

جنوبی افریقہ کیخلاف وارم اپ میچ سے شاہد آفریدی کو ردھم میں آنے کا اچھا موقع ملے گا، کوچ معین خان


Sports Desk March 19, 2014
جنوبی افریقہ کیخلاف وارم اپ میچ سے شاہد آفریدی کو ردھم میں آنے کا اچھا موقع ملے گا، کوچ معین خان۔ فوٹو: فائل

WINSTON-SALEM: ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے سپر 10 راؤنڈ سے قبل بڑی ٹیموں کے درمیان آج 4 وارم اپ میچز فتح اللہ میں کھیلے جائیں گے، پاکستان کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا، گرین شرٹس مضبوط ٹیم کیخلاف میگا ایونٹ کی فل ڈریس ریہرسل کرینگے،انجری سے نجات پانے والے ''آفریدی میزائل''کی بھی آزمائش کی جائے گی، کوچ معین خان کا کہنا ہے کہ جارح مزاج آل رائونڈر کو ردھم میں آنے کا موقع ملے گا۔

دوسری جانب ایونٹ سے قبل بھارت کے پاس پست حوصلوں کو بلند کرنے کا آخری موقع ہے، اس کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا، آسٹریلیا نیوزی لینڈ جبکہ سری لنکا ویسٹ انڈیز سے دودوہاتھ کریگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کو ٹھکانے لگایا تھا، اب جمعے کو ٹورنامنٹ میں بھارت سے اپنے پہلے میچ سے قبل وہ جنوبی افریقہ جیسی ٹیم کے خلاف اپنی تیاریوں کی حتمی آزمائش کرنے والا ہے۔ شاہد آفریدی فٹ ہوچکے اور پریکٹس میچ میں حصہ لینگے،آل راؤنڈر ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ کے دوران ہمسٹرنگ اور گروئن کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے جس کی وجہ سے تاخیر سے ڈھاکا پہنچے، انھوں نے گذشتہ روز بنگلہ دیش کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والی ٹیم کی ٹریننگ میں حصہ لیا۔

کوچ معین خان کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی فٹ اور وہ جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلیں گے، اس سے ان کوردھم میں آنے کا اچھا موقع ملے گا، ان جیسے کھلاڑی کی موجودگی سے ٹیم کا مورال بلند اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، جس طرح وہ پورے میچ پر اثرانداز ہوتے ہیں وہ بھی بہت اہم ہے،اس سے پوری ٹیم کو متحرک ہونے میں مدد ملتی ہے۔ کوچ نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے وارم اپ میچ سے اچھی پریکٹس مل گئی گوکہ چند ایک پرفارمنس اچھی نہیں ہوئیں لیکن مجموعی طور پر یہ ایک بہتر میچ تھا جو پاکستان نے جیتا۔ ادھر بھارت کو پہلے وارم اپ مقابلے میں آخری اوور میں سری لنکا سے شکست ہوگئی تھی،ایشیا کپ میں بھی اس کی پرفارمنس مایوس کن رہی، اس سے اس کا مورال کافی پست ہے جس کو سہارا دینے کیلیے کپتان دھونی انگلینڈ کیخلاف فتح کیلیے پُرعزم ہیں۔ انگلش ٹیم کو مستقل کپتان اسٹورٹ براڈ کا اس مقابلے میں ساتھ حاصل نہیں ہوگا، وہ گھٹنے کی تکلیف سے دوچار ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان سے شکست کے بعد اب آسٹریلیا کو زیر کرکے اپنی ہمت بڑھانا چاہتی ہے، سری لنکن سائیڈ ویسٹ انڈیز کا سامنا کرنے کو تیار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |