کراچی اسٹریٹ کرائمز میں اضافے کے بعد دکان داروں کو کیمرے لگانے کی ہدایت

ہدایات پر عمل نہ کرنے پر دکان داروں کو قانونی کارروائی کی تنبیہ، نوٹسز ارسال


Staff Reporter September 12, 2022
سندھ سکیورٹی آف ولنرایبل ایکٹ کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا گیا (فوٹو فائل)

شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی غیر معمولی بڑھتی وارداتوں کے بعد پولیس نے دکان داروں کو کیمرے نصب کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائمزکی بڑھتی وارداتوں کی روک تھام کے لیے سندھ سکیورٹی آف ولنرایبل ایکٹ کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے دکان داروں کو سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے لیے نوٹس ارسال کیے گئے ہیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر نظررکھی جاسکے اوراس کی سرکوبی کے اقدامات کیے جا سکیں۔

جاری کیے گئے نوٹس میں درج ہدایات پر عمل نہ کرنے پر دکان داروں کوقانونی کارروائی کرنے کی تنبیہ بھی کی گئی ہے، جس کے بعد شہر میں دکان دار نوٹس ملنے کے بعد پریشان ہو گئے۔ دکان داروں نے پولیس کی جانب سے ارسال کیے جانے والے نوٹس پر تشویش کا اظہار کیا گیاہے۔

پولیس حکام کے مطابق سندھ سکیورٹی آف ولنرایبل ایکٹ کے تحت غیرسرکاری ادارے بشمول اسپتال،پٹرول پمپ،جیولرز،تعلیمی ادارے ،شادی ہال اور دکان دار وغیرہ کی انتظامیہ مناسب حفاظتی اقدامات کرنے کی پابندہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سندھ سکیورٹی آف ولنرایبل ایکٹ کے نفاذ کا فیصلہ گزشتہ دنوں گلستان جوہرمیں آئس کریم شاپ کے باہر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر اعلیٰ تعلیم یافتہ اور کڈنی سینٹر کے ایچ آرمنیجرذیشان کے قتل کے واقعے کے بعد کیا گیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں