لاہور میں جنسی درندوں کی شوہر کے سامنے بیوی سے اجتماعی زیادتی

مقدمہ درج ہونے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم یوسف کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک September 12, 2022
(فوٹو فائل)

لاہور میں دو ملزمان نے اسلحے کے زور پر شوہر کے سامنے بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جنسی درندگی کا افسوسناک واقعہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں پیش آیا جہاں دو ملزمان گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔

متاثرین کی شکایت پر پولیس نے شکایت درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر میاں بیوی پر اسلحہ تان لیا اور شوہر کے سامنے جنسی درندوں نے بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان خاتون کی عصمت دری کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے متاثرین کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے واقعے کے مرکزی ملزم یوسف کو گرفتار کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں