گیل نے حریف بولرز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

وارم اپ میچ میں انگلینڈ کے خلاف طوفانی ففٹی، ویسٹ انڈیز 7 وکٹ سے کامیاب


Sports Desk March 19, 2014
ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے باوجود جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش اے کو 5 وکٹ سے زیر کر لیا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ورلڈ ٹوئنٹی20 سے قبل کرس گیل نے طوفانی ففٹی سے حریف بولرز کیلیے خطرے کی گھنٹی بجا دی،وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو7وکٹ سے زیر کرلیا، جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش اے کو 5 وکٹ سے زیر کیا۔

تفصیلات کے مطابق وارم اپ میچ میں انگلش بیٹسمینوں کو ہاتھ کھولنے کا زیادہ موقع نہ مل سکا، مائیکل لمب کی کوشش 14 تک محدود رہی،معین علی22، اینڈریو ہیلز 9 اورجوز بٹلر 14 تک محدود رہے،81 پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد ایون مورگن نے43 رنزناٹ آئوٹ جوڑے،دوسرے اینڈ سے روی بوپارہ(15) ساتھ چھوڑ گئے، بریسنن کو کھاتہ کھولنے کا موقع نہ ملا، جورڈن نے8رنز بنائے، ٹیم نے7وکٹ پر 131کا مجموعہ حاصل کیا، کرشمار سینٹوکی نے3 اورشیلڈن کوٹریل نے2 وکٹیں لیں، جواب میں کرس گیل اور ڈیوائن اسمتھ نے ٹیم کو8.3اوورز میں78رنز کا آغاز فراہم کیا، اسمتھ 36رنز بناکر آئوٹ ہوئے، جانسن چارلس7 اور مارلون سیموئلز2رنز بناسکے،کرس گیل نے 38 گیندوں پر ناقابل شکست 58رنز بناکر ٹیم کو16.1اوورز میں ہدف تک پہنچا دیا،انھوں نے6 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

دوسرے میچ میں بنگلہ دیش اے ٹیم پروٹیز بولرز کے وار نہ سہہ پائی، جنید صدیقی29 اور نورالحسن 25 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، ٹیل اینڈر مختار علی نے35 رنز ناٹ آئوٹ بناکر میزبان ٹیم کا مجموعہ 116تک پہنچایا،7بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے، اسٹین اور سوٹسوبے نے2،2وکٹیں لیں، جواب میں جنوبی افریقہ نے بھی ڈی کاک(6)، ڈی ویلیئرز(4)،ہاشم آملا (16) اور ڈیوڈ ملر (6) کی وکٹیں 38رنز کے سفر میں گنوا دیں، ڈومنی 25رنز کا سہارا دے کر ٹوٹل87تک لے جانے میں کامیاب ہوئے، بعد ازاں فرحان بہردیان (29) اور مورکل (14)نے اپنی ٹیم کی مشکل آسان کرتے ہوئے ہدف 17اوورز میں حاصل کرلیا، تاج الاسلام نے 12رنز کے عوض 3وکٹیں لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں