شہر قائد میں کئی مقامات پر قوس قزح کے رنگ بکھر گئے

پیر کو بارش کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کے قرب جبکہ ڈی ایچ اے اور کراچی ائرپورٹ سمیت مختلف علاقوں میں قوس و قزح دکھائی دی


Staff Reporter September 12, 2022
شہر قائد میں پیر کو بارش کے بعد کئی مقامات پر نظر آنے والی قوس قزح (فوٹو: ایکسپریس)

شہر قائد میں پیر کو بارش کے بعد کئی مقامات پر قوس قزح دکھائی دی۔

ایکسپریس کے مطابق شہر قائد میں پیر کو بارش کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کے قرب و جوار جبکہ ڈی ایچ اے اور کراچی ائرپورٹ سمیت مختلف علاقوں میں قوس و قزح کے دلکش رنگ آسمان پر بکھرے دکھائی دیے۔

rainbow in karachi 3

ماہرین کے مطابق قوس قزح یا دھنک میں سبز، پیلا، گہرا نیلا، جامنی، نیلا، سرخ سمیت سات رنگوں کی کمان بن جاتی ہے، دھنک اس وقت بنتی ہے جب سورج کی روشنی کی شعاع پانی کے ایک قطرے میں داخل ہوتی ہے یہ قطرہ مثلثی انداز میں کام کرتا ہے۔

rainbow in karachi 2

پانی کے قطرے میں داخل ہونے کے بعد یہ شعاع مڑتی ہے، قطرے کے آخر میں پہنچ کر یہ شعاع منعکس ہوتی ہے اور واپس مڑتی ہے قطرے سے باہر نکل کر دوبارہ مڑتی ہے اور سات رنگوں ميں تبدیل ہو جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں