کراچی میں بارش سے فضائی آپریشن متاثر

شدید بارش کے بعد ائربلیو کی اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز پی اے 201 کو لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہوا


ویب ڈیسک September 12, 2022
فوٹو: فائل

شہرقائد میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش کے سبب فضائی آپریشن کچھ دیر کیلئے متاثر رہا جس کے باعث جناح ائیر پورٹ اترنے والی پرواز کا رخ موڑدیاگیا جبکہ کراچی سے روانہ ہونے والی پروازبھی تاخیرکا شکار رہی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیرکو سب سے زیادہ بارش کراچی ائیرپورٹ کے قرب وجوار میں ریکارڈ ہوئی،شدید بارش کے بعد ائیربلیو کی اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز پی اے 201 کو لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہوا۔

جہاز کے کپتان نے کئی بار کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی،تاہم بارش کے سبب ناکامی کے بعد ائیرٹریفک کنٹرولر نے ائیربلیو کی پرواز کے کپتان کو گو راؤنڈ کے بعد جہاز کا رخ ملتان ائیرپورٹ کی طرف موڑنے کی ہدایت دی،پرواز میں 150کے قریب مسافر سوارتھے۔

ذرائع کے مطابق دوپہر کے وقت کراچی سے لاہورجانےوالی ائیرسیال کی پروازکوخراب موسم کی وجہ سے ہولڈنگ پوائنٹ سے واپس بلوایاگیابعدازاں موسم بہترہونے کے بعد پرواز روانہ کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں