گوادر تا رتوڈیرو موٹروے ایم 8 سیکشن ٹریفک کیلئے بحال

ایم 8 موٹروے سیکشن بحال ہونے سے گوادر، آواران، خضدار اور رتوڈیرو کیلئے ٹریفک بحال ہوگئی ہے،ترجمان این ایچ اے

فوٹو: فائل

گوادر تا رتوڈیرو موٹروے ایم 8 سیکشن ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا ہے۔

این ایچ اے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں تمام روڈ نیٹ ورکس بحال کرنے کی ہدایت کی تھی،ایم 8 موٹروے سیکشن بحال ہونے سے گوادر، آواران، خضدار اور رتوڈیرو کیلئے ٹریفک بحال ہوگئی ہے۔

 


ترجمان نینشل ہائی ویز اتھارٹی ک مطابق وفاقی وزیر مواصلات مولانااسعد محمود کی ہدایت پر چیئرمین این ایچ اے کی دن رات کاوشوں سے ایم 8 سیکشن بحال کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ایم 8 موٹروے سیکشن کو مسافروں کی آسانی کیلئے فی الحال یکطرفہ کھولا گیا ہے،

مولانا اسعد محمود کا کہناہے کہ ملک کی دیگر قومی شاہراہوں کو بھی جلد بحال کردیا جائے گا،ایم 8 کی بحالی سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی امدادی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔
Load Next Story