عدالت نے تہرے قتل کے ملزم اسحاق بوبی کی سزائے موت کالعدم قرار دیدی

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اسحاق عرف بوبی کو پھانسی اور جرمانوں کی سزا سنائی تھی

فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ نے تہرے قتل کے مقدمے میں کالعدم تننظیم سے تعلق رکھنے والے اسحاق عرف بوبی عرف حسین کی پھانسی و جرمانے کی سزا کالعدم قرار دیدی ہے۔

جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تہرے قتل کے مقدمے میں سزا کیخلاف ملزم کی اپیل پر فیصلہ سنادیا۔


عدالت نے ملزم اسحاق عرف بوبی عرف حسین کی اپیل منظور کرتے ہوئے سنائی گئی سزا کالعدم قرار دیدی، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے اسحاق عرف بوبی عرف حسین کو پھانسی اور جرمانوں کی سزا سنائی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 23 اگست 2014 کو درگاہ کے متولی پر فائرنگ کی، فائرنگ سے متولی ذاکر حسین ان کے دوست یونس اور محمد نواز ہلاک ہوگئے تھے، ملزمان نے قتل سے پہلے زاکر حسین کی شناخت کی تھی۔ ملزم اسحاق عرف بوبی عرف حسین اس سے پہلے بھی قتل کے ایک مقدمے میں بری ہوچکا ہے جبکہ 2 مقدمات میں سزا یافتہ ہے۔
Load Next Story