قومی ٹی 20 کپ میں شرجیل نے 60 بالز پر سنچری بنا دیسندھ کامیاب
شرجیل خان نے 62 بالز پر ناقابل شکست 107 رنز بنائے
قومی ٹی 20 کپ میں شرجیل خان نے 60 بالز پر مختصرفارمیٹ میں اپنی پانچویں سنچری اسکور کی۔
قومی ٹی 20 کپ میں سندھ نے بلوچستان کو 9 وکٹ سے مات دے دی، ٹیم نے 159 کا ہدف ایک وکٹ پر پالیا، شرجیل خان نے 62 بالز پر ناقابل شکست 107 رنز بنائے، ناکام سائیڈ نے 4 وکٹ پر 158 رنز بنائے، عبدالواحد بنگلزئی 67 رنز بناکر نمایاں رہے۔
دن کے پہلے میچ میں ناردرن نے خیبرپختونخوا کو 6 رنز سے ہرا دیا، ناکام ٹیم اختتامی اوور میں 15 رنز نہ بنا سکی ، کپتان خالد عثمان نے عثمان شنواری کی پہلی گیند پر چھکا جڑ کر میچ دلچسپ بنایا تاہم لیفٹ آرم پیسر نے بھرپور کم بیک کرتے ہوئے دیگر 5 بالز پر صرف 2 رنز بننے دیے،ٹیم نے 6 وکٹ پر 146 رنز اسکورکیے۔
قبل ازیں فاتح الیون مقررہ اوورز میں 152 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، ذیشان ملک 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔